چترال (نمائندہ چترال میل) اٹھارہ ہزار آبادی کے سابق یونین کونسل موڑکھو میں وریجون کے مقام پر واقع محکمہ خوراک کا گودام مکمل طور پر خالی ہوگئی ہے جبکہ رمضان کی آمد آمد کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید پریشانی و اضطراب میں مبتلا ہیں۔ جمعرات کے روز علاقے کے عمائیدیں نے چترال میں مقامی میڈیاکو علاقے کے سرکاری گودام میں رمضان المبارک کے موقع پر گندم کی عدم دستیابی پر پائی جانے والی پریشانی سے آگاہ کیااور کہاکہ بار بار محکمے کے ذمہ دار افسران کو درخواست دینے کے باوجود گزشتہ چھ ماہ سے ایک بوری گند م بھی یہاں نہیں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں فوری طور پر گندم کی ترسیل نہیں ہوئی تو اس کے نتیجے علاقے میں قحط کی سی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ درین اثنا ء بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع چترال میں محکمہ خورا ک کے 31گوداموں میں وریجون سمیت پانچ گوداموں کو گندم کی سپلائی مقامی طور پر نہیں ہوسکتی ہے جن کو براہ راست اضاخیل نوشہرہ سے گندم سپلائی ہوتی ہے جس کی منظوری صوبائی ڈائرکٹر دیتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر سے دو دفعہ صوبائی دفتر کو اس سلسلے میں مراسلے مقامی دفتر سے بھیجے گئے ہیں جن پرکوئی عمل نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





