چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی طرف سے پلوامہ واقعہ کا الزام لگاکر جنگ کی دھمکیاں دینے پر چترال کے عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور خبردار کیا ہے۔ کہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والی ہر آنکھ نکال دیا جائے گا۔ اور دشمن کی طرف سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اتوار کے روز سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی قیادت میں دروش،کالاش ویلیز،ایون،گرم چشمہ اوراپرچترال اوردیگرعلاقوں سے ہزاروں لوگوں نے انڈیا کی طرف سے پاکستان کو دھمکی دینے کے خلاف ریلیاں نکالیں چھٹی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں چترال کے عوام اپنے گھروں سے نکلے او ر بعد آزاں امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کی زیر صدارت اتالیق چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری نسیم احمد،قاری جمال عبد الناصر، وقاص احمد ایڈوکیٹ، نابیک کالاش ایڈوکیٹ، چارویلو نور احمد خان، سلطان خان، جہانگیر جگر وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے عوام ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بزدل دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو للکارا ہے۔ اور ان کی کوشش ہے۔کہ پلوامہ واقعے کا الزام پاکستان پر ڈال کر عالمی سطح پر ملک کو تنہا کرے۔ لیکن پاکستان کی حکومت ہندو بنیے کو ایسا کرنے نہیں دے گا۔ مقررین نے ہندوستان کو خبردار کیا۔ کہ انہوں نے اگر جنگ کی غلطی کی۔ تو یہ ان کی موت کا پروانہ ثابت ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے سے گریز کرے۔اب بھارت کو22کروڑپاکستانی عوام سے جنگ لڑنی ہوگی جوعساکرپاکستان کے ہراول دستے کاکام کریں گے۔تمام شیطانی قوتیں یادرکھیں کہ کسی بھی مسلم ملک پرحملہ عالم اسلام پرحملہ اوردہشت گردی سمجھاجائے گا۔ انہوں نے کہا۔کہ چترال کے عوام ازلی دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ احتجا جی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مودی کا پتلااور انڈیا کا جھنڈا جلایا گیا اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات