وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت انصاف صحت کارڈ کے علاوہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(این آر ایس پی) اور سٹیٹ لائف انشورنس کے تعاون سے پہلے مرحلے میں کوہاٹ،ملاکنڈ،مردان اور چترال کے اضلاع سے ”علاج سہولت پلان” کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکررہی ہے اور کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ”علاج سہولت پلان” سب کیلئے ہے اور 2ہزار 5سو50روپے کے عوض ہرفیملی کو ایک سال کے لئے یہ کا رڈجاری کیاجائے گاجس پر ہر فیملی ممبر کو ہسپتال میں داخلے کی صورت میں 30ہزار روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت دی جائے گی جبکہ مریضوں کو 1ہزار روپے ٹرانسپورٹ چارجز بھی دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کوہاٹ میں ”علاج سہولت پلان”پر منعقد ہ ایک روزہ سمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار سے ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی، این آر ایس پی خیبر پختونخوا کے ریجنل ڈائریکٹر، علاج سہولت پلان کے کوآرڈینٹر اور سٹیٹ لائف انشورنس کے ایریا انچارج نے بھی خطاب کیا اور مذکورہ پلان کے افادیت و اہمیت کو اجاگرکیا۔مشیر تعلیم نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کا شروع کردہ صحت انصاف کارڈ بدستور جاری رہے گااور 8لاکھ مزید مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈز دئیے جائیں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پہلے صحت کارڈ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹاکے بنیاد پر دئیے گئے لیکن شکایات موصول ہونے کے بعد اب یہ کارڈزمقامی منتخب نمائندوں، علماء کرام اور مشران کے باہمی مشاورت سے دئیے جائیں گے تاکہ مستحقین کو ان کا حق ملے۔ضیاء بنگش نے کہا کہ انصاف صحت کارڈز مستحقین جبکہ علاج سہولت کارڈز سب کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے ان پروگراموں کا مقصد عوام کو کم سے کم خرچ پران کے دہلیزپر بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر صحت کارڈز ہولڈرز کے ساتھ مثبت رویہ رکھیں،ان کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں بہترین سروس مہیاکریں۔ضلع ناظم نے ضلعی حکومت کی
جانب سے منتظمین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں اوپن فورم میں سوالات و جوابات کی خصوصی نشست بھی ہوئی اور شرکاء کو مطمئن کیاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات