چترال (نمائندہ چترال میل) بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے مختلف حلقوں میں خالی شدہ سیٹوں میں الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جن میں اویر وارڈ میں ضلع کونسل کی جنرل سیٹ اور نیبرہڈ کونسل زرگراندہ میں جنرل کونسلر کی سیٹ شامل ہیں۔ جمعرات کے روز جاری شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19نومبر تا 22نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24سے 27نومبر تک کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل 28سے 29نومبر تک کی جاسکے گی اور اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ یکم دسمبر تک ہوگی۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 3دسمبر اور امید واروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کی تاریخ 4دسمبر ہے جبکہ پولنگ 23دسمبر کو صبح 8بجے سے شام 4بجے تک ہوگی۔ اویر وارڈ سے ضلع کونسل کی جنرل نشست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف کا استعفٰی دے کر عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اور نیبرہڈ کونسل زرگراندہ میں جنرل کونسلر مراد خان (ریٹائرڈ منیجر حبیب بنک)کے استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





