چترال (نمائندہ چترال میل) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ہفتے کے دن منعقدہ ایک تقریب میں ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال مقبول اعظم نے دیودار کا درخت لگاکر مہم کاافتتاح کردیاجس میں سول سوسائٹی کے نمائندے اور سرکاری افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ضلعے کے طول وعرض میں سڑکوں کے اطراف میں چھ ہزار کے لگ بھگ درخت لگائے جائیں گے جس سے ماحول پر خوشگوار اثر مرتب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر اکبر ایوب خان، سیکرٹری شہاب خٹک اور چیف انجینئر نارتھ فضل وہاب خان کی خصوصی ہدایت پر شجرکاری مہم کے دوران نہ صرف پودے لگائے جائیں گے بلکہ ایک ایک پودے کی نگہداشت کو یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کے کنارے شجرکاری کے کئی فوائد ہیں جوکہ ماحول کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ سڑک کے کنارے زمین کی کٹاؤ کو بھی روکنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری کے مہم میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو محکمہ جنگلات کی تکنیکی معاونت بھی حاصل رہے گی۔ اس موقع پر محکمے کے سینئر افسران ریاض ولی شاہ ایس ڈی او دروش، عتیق فاروق ایس ڈی او چترال اور بونی کے ایس ڈی او طارق علی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





