دروش میں تیز بارشوں کے بعد شدید سیلاب، املاک کو نقصان پہنچا، مرکزی شاہراہ عارضی طور پر بند رہی

Print Friendly, PDF & Email

دروش (نمائندہ چترال میل) جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دروش اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی جسکی وجہ سے مختلف برساتی میں شدید طغیانی آئی۔ تفصیلات کے مطابق دروش میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تیز بارش ہوئی جسکی وجہ سے دروش گول، کلدام گول اور چکیدام گول میں سیلاب آیا۔ سیلاب کے پیش نظر قریبی علاقوں کے لوگ جن میں بری تعداد میں خواتین اور بچے شامل تھے،رات بھر گھروں سے باہر محفوظ مقامات پر مقیم رہے کیونکہ سیلاب کی شدت زیادہ ہوکر قریبی گھروں اور رہائشی افراد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ کلدام گول اور چکیدام گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے چترال پشاور مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوئی جسے ہفتے کے روز دن 10بجے بحال کر دیا گیا۔ سیلابی ریلہ قریب واقع فصلوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بعض مقامات پر رہائشی مکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ شمس آباد میں واقع پی ٹی وی کے دفتر میں بھی سیلابی ریلہ آگیا۔