لواری ٹنل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے، وفاقی حکومت اور این ایچ اے اس تکلیف دہ معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)لواری ٹنل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے کام کے بہانے چترالی مسافروں کی تذلیل کا سلسلہ ہنوز جاری ہے بچے، بوڑھے، خواتین اور مریض اب بھی کئی کئی گھنٹے لواری ٹنل کے دونوں اطراف انتظار پر مجبور ہیں وفاقی حکومت اور این ایچ اے اس تکلیف دہ معاملہ کا فوری نوٹس لیں اور عوام کے لئے سہولت کا فوری بند و بست کریں ان خیالا ت کااظہار سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جمعیت علما ء اسلام چترال کے وفد سے المرکز الاسلامی حدیقۃ العلوم پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت مولانا محمد مراد تحصیل موڑ کہوکے امیر کر رہے تھے وفد میں مولانا شیر کریم شاہ، مولانا عمر فیضی اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا چترالی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو چترال میں بالعموم اور اپر چترال میں بالخصوص ایک مضبوط قوت بنایا جائے گا اور الیکشن 2018 ؁ء کیلئے دونوں دینی جماعتوں کو مکمل متحد کیا جائے گا تاکہ سازشی عناصر کسی بھی سازش اور متحدہ مجلس عمل کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کا مؤثر جواب دیا جاسکے تاکہ الیکشن 2018 ؁ء میں چترال کی دونوں سیٹوں سے کامیابی یقینی ہو انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل چترال کی تمام سیٹوں سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور صوبہ میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے بحال ہونے سے سیکولر طبقہ کی نیندیں اڑ گئی ہیں متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر سب سے زیادہ تکلیف سیکولر طبقہ کو ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کو اسلام اور نفاذ شریعت کیلئے حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسلام آباد سے فحاشی اور شراب خوری اور ظلم کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکولر طبقہ اسلام آباد کو اپنے باپ کی جاگیر بنا ئے ہوئے ہے اب اسلام آباد کو اس دین بیزار طبقہ سے آزاد کرنا متحدہ مجلس عمل کا منشور ہے۔