وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد 96.45 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرانے نامے تیار کئے ہیں، جو فوری طورپر لاگو ہوں گے۔ نئے کرانے ناموں کے مطابق فلائنگ کوچز/منی بسز، 1.11 روپے، اے سی بسز 1.31 روپے، عام بسیں 0.96 پیسے اورلگژری بسز 1.06 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 72۔روپے،اے سی بسز 85۔روپے،عام بسیں 62۔روپے اور لگژری بسیں 69۔روپے کرائے چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 216۔روپے اے سی بسیں 255۔روپے،عام بسیں 187۔روپے اورلگژری بسیں 207۔روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز373۔روپے،اے سی بسز440۔روپے،عام بسیں 323۔روپے اور لگژری بسیں 356۔روپے, پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز173۔روپے،اے سی بسز204۔روپے،عام بسیں 150۔روپے اور لگژری بسیں 165 ۔روپے،پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز214۔روپے،اے سی بسز 253۔روپے،عام بسیں 185۔روپے اور لگژری بسیں 205۔روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 241۔روپے،اے سی بسز 284۔روپے،عام بسیں 208۔روپے اور لگژری بسیں 230۔روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 64۔روپے،اے سی بسز 76۔روپے،عام بسیں 56۔روپے اور لگژری بسیں 61۔روپے،پشاور سے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 131۔روپے،اے سی بسز 155۔روپے،عام بسیں 113۔روپے اور لگژری بسیں 125۔روپے،پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 196۔روپے،اے سی بسز 232۔روپے،عام بسیں 170۔روپے اور لگژری بسیں 188۔روپے،پشاور سے منگورہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 191۔روپے،اے سی بسز 225۔روپے،عام بسیں 165۔روپے اور لگژری بسیں 182۔روپے،پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 278۔روپے،اے سی بسز328۔روپے،عام بسیں 240۔روپے اور لگژری بسیں 265۔روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 555۔روپے،اے سی بسز 655۔روپے،عام بسیں 480۔روپے اور لگژری بسیں 530۔روپے اورپشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 30۔روپے،اے سی بسز 35۔روپے،عام بسیں 26۔روپے اور لگژری بسیں 29روپے وصول کریں گی۔ دینی مدارس کے طلباء،تعلیمی اداروں،نابینا/ معذورافراد اور60 سال سے زائد العمرافراد کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت۔اگر ایئر کنڈیشن بسوں میں ایئرکنڈشن کام نہیں کررہاہوں توڈیلیکس سٹیج کیرج بس کے کرائے وصول کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





