پشاور(نمائندہ چترال میل)لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۵۰۰۲ع سے یہ ملازمین چترال کے دور افتادہ علاقوں میں دن رات ایک کر کے لینڈ سیٹلمنٹ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور موجودہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان کے باوجود لینڈ سیٹلمنٹ کے چترال کے اہلکاران کو ریگولیرائز نہ کرنا ان ملازمین کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک فوری نوٹس لیں اور ان ملازمین کو بھی مستقل کریں ریگولیرائیزیشن ایکٹ ۵۰۰۲ع اور ۹۰۰۲ع میں ہونے کے باوجود ان ملازمین کو مستقل نہ کرنا صوبائی حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے جو کہ انصاف کی داعی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے موجودہ امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ۳۱، ۴۱ سال سے محنت سے کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے کیونکہ یہ افراد عمر زیادہ ہو نے کی وجہ سے دوسرے محکموں میں بھی اب ملازمت حا صل نہیں کر سکتے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہرتال کیے ہو ئے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے جو کہ انتہائی افسوس نا ک ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





