تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری، محمد سہیل بحیثیت سیکشن آفیسر ہاؤسنگ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال تعینات

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپرعوامی مفاد میں 9 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن شانگلہ حیا الدین (ای اے سی / علاقہ قاضی بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات تعینات کردیاگیاہے جبکہ ضلعی آفیسر،خزانہ ومنصوبہ سازی سوات ریا ض علی خان (ای اے سی/ علاقہ قاضی بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سی اینڈ ڈبلیو کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد سہیل(پی ایم ایس، بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر ہاؤسنگ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔I دروش،چترال(او پی ایس) شیر قادر(تحصیلدار بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایل اے سی،ایس این جی پی ایل،سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات مقبول حسین (پی ایم ایس بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر پٹن کوہستان پایاں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرپٹن کوہستان پایاں خالدقیوم (پی ایم ایس بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت رجسٹرار انوائرمنٹل پروٹیکشین ٹربیونل،پی ڈی ایم اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے محمد قاسم (پی اے، بی ایس۔16)کو اپنی ہی تنخواہ اورسکیل میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے،سیکشن آفیسر (سیکریٹ)اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مس ارم شاہین (پی ایم ایس بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم)اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ نجید اللہ (پی ایم ایس بی ایس۔17)کوان کے اضافی عہدے سے فارغ کردیا گیااوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد جاوید (پی ایم ایس بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر (سیکریٹ) اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیاگیاہے۔اس امر کااعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کیاگیا۔