چترال (بشیر حسین آزاد) منگل کے دن چترال شہر اور مضافات میں عید کا سماں رہا جب گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال شہر کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی جس کا وہ بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ گولین گول پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایاکہ منگل کی صبح جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچائی گئی اور سہ پہر تک اسے مختلف ٹیسٹنگ کے بعد اسے پیسکو کی مقامی لائن کو دی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ دروش تک جاری رہے گا۔ درین اثناء چترال کے عوام نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری کرانے سے لے کر اسے عملی شکل دینے تک قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال میں پانی کی فراوانی کے باجود یہاں بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل اور وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈ ا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کو اس سے بجلی کی فراہمی سے یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی ہے۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل پر بھر پور توجہ دی۔چترال ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی خوشی میں لوگوں نے مٹھائیاں بھانٹی اور مختلف مقامات پر لوگوں کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔جبکہ مبارکباد یہ سلسلہ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات