چترال(نمائندہ چترال میل)آل فلائنگ کوچ ڈرائیوریونین تحصیل چترال کے صدرالطاف محمدخان،فنانس سیکرٹری نذیراحمدخان اورتمام عہدہداروں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم،ناظمین، کونسلرزبونی عوام بونی کاشکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے فلائنگ کوچ کے ڈرائیورزکادیرینہ مطالبہ پوراکررہاہے۔انہوں نے کہاکہ چارمرتبہ پیٹرول اورڈیزل کے نرخ بڑھنے کے باوجوداُن کوچترال سے بونی کافی سواری 140روپے کرایہ ملتاتھاجس پر10روپے کااضافہ کرکے 150روپے مقررکیاگیاجوآئندہ پیٹرول کے نرخ مزیدبڑھنے تک برقراررہے گاپیٹرول ڈیزل کے نرخ میں کمی بیشی ہونے کی صورت میں باہم مشورے سے نئے ریٹ کاتعین ہوگااسی طرح چترال سے کوغذی کے لئے 40روپے فی سواری کامقررہوا۔انہوں نے کہاکہ چترال مستوج روڈ دیگرسڑکوں کی نسبت مشکل پہاڑی دشوارگزاررستہ ہے جس میں درجنوں نالے آتے ہیں بارش کی صورت میں اکثربرفانی اورپہاڑی تودے گرنے کے واقعات عام ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز حضرات انتہائی پریشانی میں مبتلاتھے اس دوران ناظمین،کونسلرز،عوام بونی اورآڈہ مالک بشیرلال نے اُن کامسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت کوتجویزدی جس پر وہ اُن کے شکرگزارہیں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





