چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف کے سب ڈویژن مستوج کی قیادت اور ورکروں نے 7نومبر کو بونی میں بھی جلسہ عام منعقد کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات کرنے کے لئے تین رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف پر مشتمل ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کردیا۔ اتوار کے روز بونی میں ان تینوں رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف کی موجودگی میں مستوج سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سینئر ورکروں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو بونی کے مقام پرقائد تحریک عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے جلسہ عام کو منسوخ کرکے صرف چترال شہر میں پولو گراونڈ کے مقام پر جلسہ عام رکھا گیا ہے۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا تھا کہ مستوج سب ڈویژن کے عوام اپنے قائدین کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور ان کا فقید المثال استقبال کی تیاریاں پہلے سے شروع کردی ہیں اور اب یہاں دورہ اور جلسہ عام کی منسوخی سے ان میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ بعدازاں الحاج رحمت غازی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کے پرخلوص کارکنوں کے درخواست قبول کرتے ہوئے بونی میں بھی جلسہ عام کی اجازت دیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسی طرح ہم اس علاقے میں اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے کہ دوسری پارٹیوں کے رہنماوں نے جلسے کوکامیاب بنانے کی عہدکی ہے کہ انہوں نے اپرچترال کی دیرنیہ مطالبہ کومنظورکرکے یہاں کے عوام دل جیتالیاہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اوی کے چیئرمین وکونسلرعلی رحمت شاہ اوریوتھ کونسلراوی خداکریم نے پی پی پی کوخیربادکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات