چترال (نما یندہ چترال میل) اکتوبر کے اوائل میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل کی چھت سے گرکر نرسنگ پروگرام کی چترالی طالبہ کے جان بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی تاکہ اصل حقائق سے پردہ اٹھایا جاسکے کہ طالبہ کا چھت سے گرنا حادثہ تھا یاحالات سے مجبور ہوکر خود کشی کا شاخسانہ۔ ذرائع کے مطابق فیل ہونے پراُن کودوبارہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل اورکالج میں داخلہ نہ دینے کی وجہ سے انہوں نے خوکشی کرنے پرمجبورہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90چترال ٹو سے رکن اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے جمعہ کے روز پشاور سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر چترالی طالبہ نصرت کی حادثاتی موت کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تو اسپیکر نے ان کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ آج ہی رات کام شروع کرے گی جس کی سربراہی کے لئے ان ہی کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تحریک پر اسمبلی کے فلور پر اس واقعے پر سیر حاصل بحث ہوئی کیونکہ اس حدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ طالبہ حادثاتی طورپر چھت سے نہیں گری تھی بلکہ انہیں ادارے کی طرف سے ہراسان کرنے پر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





