ریشن بجلی گھر کی بحالی اور جنریٹروں کوچلانے کے سلسلے میں بجلی کمیٹی اور سب ڈویثرن مستوج کے عوام کا احتجاجی جلسہ 9 اکتوبر کی ڈیڈ لائین

Print Friendly, PDF & Email

بونی (جمشید احمد)ریشن بجلی گھر کی بحالی اور پاور ہاوس میں موجود جنریٹروں کو چلانے کے سلسلے میں بجلی کمیٹی اور سب ڈویثرن مستوج کے عوام کا ایک احجاجی جلسہ مین چوک بونی میں منعقد ہو ا جس کی صدارت معروف سماجی کارکن نادر جنگ نے کی جلسے میں پاور کمیٹی کے ممبران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شر کت کی مقرریں نے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے ریشن پاور ہاوس مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا ڈھائی سال کا طویل عر صہ گزرنے کے باوجود تا حال بحال نہ ہو سکا جس سے پچیس ہزار سے زائد صارفین بجلی جیسے نعمت سے محروم ہیں انہوں نے محکمہ پیڈو اور صوبائی حکومت کو حدف تنقید بناتے ہوئے پور زور مطالبہ کیا کہ9اکتوبر تک بجلی گھر میں کام کا اغاز، لائنوں کی مر مت اور جنریٹروں کو چالو نہ کیا گیا تو یہ عوام کفن پوش ہوکر سڑکوں پرنکل ائیں گے جن کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت محکمہ پیڈو پر عائد ہوگی مقررین میں رحمت سلام، وو محمد، (ر)صوبیدار میجر عبدالعفار، سلطان نگاہ، سردارحسین، دوردانہ شاہ، مختار احمد،خواجہ نطام الدیں ایڈوکیٹ، نادر جنگ،ظہیر الدین بابر، ابولیس، عارف اللہ،طاہردیگر نے خطاب کیے