اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبوری وزیراعظم کیلئے نامزد شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پیر کو شاہد خاقان عباسی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ پہنچے جہاں مشاہد حسین سید، سردار یوسف، خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر (ن) لیگ کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔شاہد خاقان عباسی کے کاغذات میں اعجاز الحق اور غلام بی بی بھروانہ تجویز اور تائید کنندگان ہیں کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،جبکہ جمعہ کو پونے بارہ بجے تک جو حکومت کی پالیسیاں تھیں وہی جاری رکھی جائیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہاہے کہ کابینہ مشاورت سے بنتی ہے اور اس کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کریگی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وہی سے سلسلہ جوڑوں گا جہاں پر ٹوٹا تھا کابینہ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کا پورا کروں گا شیخ رشید ریفرنس شوق سے دائر کرے ہم ایک دوسرے کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر اعظم نامزد کرنا پارٹی کا فیصلہ تھا اور نواز شریف کا بھی شکرگزار ہوں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات