بمبوریت پولیس نے قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے والے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترا ل میل) بمبوریت پولیس نے قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے والے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔ اور گروپ مردو خواتین پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے افرادکو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا، جب وہ قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے کی کو شش کر رہے تھے۔ گروپ میں شامل عبید مسیح، ہارون مسیح کا تعلق بنوں سے، اہتیشی مسیح و سمیر کا تعلق سوات سے، ضریب پشاور، رخسانہ، میشا ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خالصہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ مذکورہ گروپ کے افراد سیر و سیاحت کی آڑ میں کالاش ویلی بمبوریت آئے اور قابل اعتراض مواد تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ تاہم بمبوریت پولیس کو بروقت اطلاع ملی اور اُنہوں نے اُن کی کوشش ناکام بنا دی۔ گروپ کو مزید تفتش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔