چترال ٹاون کی فریاد
وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے چترال ٹاون کے عوام سے 2013اور2015کے انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا پکا پکا بدلہ لے لیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10گھنٹوں تک جاری رہتی ہے۔فائبر آپٹک سسٹم کام نہیں کرتا،بائی پاس روڈ لوگوں کے لئے مصیبت بنا ہوا ہے،ٹاون کی واحد ندی پر500گز کے فاصلے پر دوپیدل پُل 2015کے سیلاب میں بہہ گئے تھے دوسال گذرگئے ان کی بحالی نہیں ہوئی۔ائیرپورٹ روڈ چارسالوں سے کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کا انسی نی ریٹر کئی سالوں سے بند پڑا ہے۔ٹاون کے لوگوں کا پارہ اُس وقت چڑھتا ہے جب ہمارے سیاسی لیڈر اور منتخب نمائندے ایف ایم ریڈیوپر آکر مسلسل جھوٹ بولتے ہیں سبز باغ دیکھاتے ہیں۔وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ہمیں کیا دیا ہے؟ہماری کونسی خدمت کی ہے؟چھوٹی سی بات ہے واپڈا کس وجہ سے دن کو10گھنٹے مسلسل اور رات کو8گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتی ہے اس کے لئے ایف ایم ریڈیو یااخبارات کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائے کہ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک رات 8بجے سے صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ ہوگی۔صارفین اُس حساب سے اپنے کام کرینگے۔کسی کو بلاوجہ اذیت اور کوفت نہیں ہوگی۔18یا 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے صرف وقت معلوم ہونا چاہیئے۔ایف ایم ریڈیو پر آکر حکوم ت رات دن جھوٹ بولتی ہے۔2منٹ کے لئے سچ بھی بولاکرے۔کہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک18یا 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔مگر واپڈا کو اُس کی توفیق نہیں ہوتی۔حکومت چترال ٹاون کے عوام سے بدلہ لے رہی ہے،انتقام لے رہی ہے۔ائیرپورٹ روڈ صرف عوام کا نہیں یہ حکمرانوں کا بھی ہے۔ہر حکمران،ہر حاکم،ہر افیسر اور ہر منتخب نمائندہ گان اس روڈ سے گذرتے ہیں۔گذشتہ چار سالوں سے اس کی مرمت نہیں ہوئی۔اعلان ہوتا ہے کہ وزیراعظم نے 52کروڑ روپے دیدیے،وزیر اعلیٰ نے ایک ارب کا پیکیج دے دیا اگر ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی مرمت کے لئے فنڈ نہیں ہے تو عوام کو بتایا جائے کہ وہ پیسہ کدھر ہے؟سب سے زیادہ شرم ناک بات یہ ہے کہ سکول جانے والی بچیاں،ہسپتال جانے والی خواتین گذشتہ دوسالوں سے چترال بازار کے قریب سے گذرنے والی ندی میں دومقامات پر جھولے اور سیڑھیوں کی مدد سے ندی کو عبور کرتی ہے۔ایک پیدل پل پر 6لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے یہ دونوں پُل جولائی 2015کے سیلاب میں بہہ گئے تھے۔دوسالوں میں بحال نہیں ہوئے۔شاڈوک اور گانکورینی کے مقام پر سڑک دریا برد ہوئی تھی وہ سڑک دوسالوں میں بحال نہیں ہوئی۔اب چترال ٹاون کے عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ وفاقی حکومت بھی ہم سے انتقام لے رہی ہے۔صوبائی حکومت بھی انتقام لے رہی ہے۔ٹاون کے لوگ اب حکومت سے خیر کی اُمید نہیں رکھتے صرف یہ گذارش کرتے ہیں کہ ایف ایم ریڈیو پر آخر جھوٹ نہ بولا جائے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



