چترال (محکم الدین) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت اور ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے کہا ہے۔ کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اصلاحات کی ہیں۔ جن کا اعتراف تحریک انصاف کے مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دروش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آٹھ کروڑ دو لاکھ روپے کی لاگت سے نئے پورشن کے سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تحریک انصاف عبداللطیف، اسسٹنٹ کمشنر دروش یوسف علی، رہنما پی ٹی آئی حاجی سلطان محمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر یعقوب، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خورشید علی خان، علماء عمائدین علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت قدرتی وسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور چترال کے آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے اور یہاں کے معدنیات سے علاقے کو فوائد پہنچانے کے اقدامات جاری ہیں۔ جن میں 69میگاواٹ کا لاوی ہائیڈل پراجیکٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ عنقریب دروش کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔ جس سے علاقے کے کئی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب سے صدر پاکستان تحریک انصاف چترال عبد اللطیف نے کہا۔ کہ چترال کی تاریخ میں پہلی بار 900اساتذہ اور 500پولیس بھرتیوں میں غریبوں کے بچوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر بغیر رشوت کے ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ پچھلی حکومت میں یہ آسامیاں فروخت کی جاتی تھیں۔ انہوں نے چترال کے ضلع ناظم کی طرف سے صوبائی حکومت کے فراہم کردہ فنڈ سے تعمیر ہونے والے پُلوں کے افتتاح کو انتہائی طور پر مضحکہ خیز قرار دیا۔ اور کہا۔ جس کا کوئی کردار ہی نہیں وہ سب سے بڑھ کر کریڈٹ لینے کے چکر میں ہے۔ انہوں نے کہا چترال کے عوام باشعور ہیں۔ اُن کو اس طرح اوچھے ہتھکنڈوں سے دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں 550میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر صوبائی حکومت کی طرف سے کام جاری ہیں۔ ان بجلی گھروں کی تعمیر کے بعد چترال کی آمدنی میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوگا۔ اور علاقے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ لیکن اُس کیلئے چترال کے لوگوں کو تحریک انصاف جیسی کرپشن اور اقربا پروری سے پاک پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابقہ پی پی پی کی حکومت میں چترال کے تمام پہاڑ وں پر فریال تالپور نے قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی نے یہ لیز اُسے ہضم نہ کرنے دی۔ اور تمام غیر قانونی لیز ختم کردی۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی حکومت منی ہائیڈل پاور سٹیشنز کی افادیت سے غافل نہیں ہے۔جو مختلف وادیوں میں لوگوں کو روشنی کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ اس لئے 55ایم پی ایچ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 81 ایم پی ایچ اب چترال کو دیے گئے ہیں۔ انہوں نے سود کے خاتمے اور سکولوں و کالجوں میں قرآن پاک کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے کو تحریک انصاف کا اہم کرنامہ قرار دیتے ہوئے کہا۔ کہ اسلام کا نام لینے والی پارٹیوں کو ایسا کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ جبکہ جن لوگوں پر یہودیوں کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ کر دیکھایا۔ تقریب سے حاجی سلطان محمد، صلاح الدین طوفان، قاری جمال عبدالناصر، سابق ناظم حیدر عباس، فیصل صلاح الدین، اکمل بھٹو غیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایچ اکیو ہسپتال کی اپگریڈیشن پر صوبائی حکومت، ایم پی اے بی بی فوزیہ، صدر عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبے، ملازمتوں میں شفافیت، تعلیم اورصحت کے شعبے میں اصلاحات قابل تحسین ہیں۔ قبل ازین ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش ڈاکٹر یعقوب نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا۔ کہ یہ ہسپتال لواری ٹاپ سے لے کر افغانستان کے مہاجرین ارندو تا گہریت تک ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کو طبی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ اور ڈی ایچ کیو ایچ کے بعد یہ انڈور اور آوٹ دور مریضوں کی تعداد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ اس میں پہلے بہت مشکلات تھیں۔ لیکن اب موجودہ حکومت نے ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکس، ادویات اور دیگر ضروریات پوری کی ہیں۔ تاہم اب بھی پانچ ڈاکٹر، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف کی کمی ہے۔ا نہوں نے کہا۔ کہ نرسز کیلئے رہائش سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جس کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ تقریب کے بعد ایم پی اے بی بی فوزیہ صد،ر عبداللطیف ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ، ایم ایس ڈاکٹر یعقوب، اے ڈی ایچ او رومی، قاری جمال ناصر نے نرسز سے خصوصی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے۔ اس موقع پر نرسز کو رہائش کیلئے ہسپتال کے اندر دو کوارٹروں کو خالی کرکے اُن کو وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی بی فوزیہ نے کہا۔ کہ
نرسز کے رہائش کا مسئلہ حل کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔




تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



