چترال میں آئے دن کے حادثات،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں۔۔ خطیب شاہی مسجدچترال مولانا خلیق الزمان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشا د اللہ شاد ؔ) چترال میں آئے دن کے حادثات،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں۔ یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ میں تیز رفتاری سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی۔ بدقسمتی سے ہماری توجہ اس کی طرف مبذول نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنی بچوں کو تربیت دیں کہ وہ موٹر سائیکل، گاڑی آرام سے چلائیں۔ لوگوں کے جان و مال کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور خصوصاََ DPOچترال سے اپیل کی کہ اس امر پر خصوصی توجہ دیں تو عین ممکن ہے کہ اس سنگین مسئلے کا حل ظا ہر ہوگا۔ بغیر لائسنس موٹر اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ پر پابندی لگائیں اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے قانون شکن لوگوں کی سفارش بھی نہ کریں۔ اس حالات سے چترال کے پر امن فضا کو یقینی طور پر نقصان ہوگی۔