کھبی کھبار زندگی اپنے عارضی اور فانی ہونے کا ایسا یقین دلاتی ہے کہ انسان تھک ہار کے سراپا فریاد بن جاتا ہے۔۔زندگی کا عارضی پن اس وقت درد دیتا ہے جب کسی اپنے کو،پیارے کو تم سے چھین کے لے جاتی ہے۔۔ابو نے ایک بار سوال پوچھا تھا۔۔۔بیٹا! تجھے اپنا بوڑھا ہونے کا احساس کب ستاۓگا میں نے کہا تھا ابو! داڑھی میں چاندنی آۓ گی اور ستاۓگی۔۔تبسم فرما کر کہا تھا۔۔نہیں۔۔زندگی میں ایک مرحلہ ایسا آۓ گا کہ تیرا کوئی ہم عمر جگری یار دنیا چھوڑجاۓگا تو اس وقت تو دردناک اکیلا پن محسوس کرو گے یہ تمہارا بوڑھاپن ہوگا۔۔۔ابو نیسچ کہا تھا۔۔ایک سے ایک جگری یار رخصت یو ریے ہیں۔۔
سراج صاحب لنگھوٹیا تھے ان کے ساتھ قدرے بے تکلفی اور احترام کا رشتہ رہا۔عمر میں کبھی سینئر کبھی جونیئر رہا۔کالج میں سینئر،چترال پبلک سکول میں جونیئر،عہدے میں سینئر اور پھر عمر کوتاہ کے ہاتھوں جونیئر ہوگئے۔ان کی بھرپور زندگی نے پلٹا کھایا۔۔ عروج کو عروج کے ہاتھوں شکست ہوئی۔چترال پبلک سکول میں ہم دونوں جوان ہوا کرتے تھے مگر ان کی سنجیدگی کے سامنے میں سہم جاتا وہ وقار اور متانت کی چٹان ہوا کرتے تھے۔انہوں نے انگریزی ادب خوب پڑھے تھے۔۔تبصرے ہوتے تو وہ زندگی کو ایک حسین ناٹک اور میں ناٹک کا سین کا کہا کرتا۔۔بعد میں عملی زندگی میں ان کا ماننا تھا کہ میں درست کہہ رہا تھا۔ان کی زندگی جد و جہد کا مرقع تھی مجھ کو نجی باتیں بتایا کرتے۔یہ لو گھر بنانے میں اتنی محنت کرنی پڑی یہ لو بچوں کی تربیت ایک آرٹ ہے۔رشتے نبھانے میں معرکہ سر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے زندگی کے سارے مرحلے جاندار اور شاندار طریقے سے گزارے۔ہم کبھی اوپن یونیورسٹی کی پیشہ ورانہ وک شاپ میں ساتھ ہوتے۔پھر ایک مرحلہ آیا کہ اس نے مجھ سے کہا کہ ہم سے یہ ڈیوٹی کماحقہ ادا نہیں ہوتی تب میں نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔وہ بڑے پاکیزہ اور فکرمند واقع ہوۓ تھے۔ہر کام کو سنجیدہ لیتے ڈیوٹی کو عبادت سمجھتے۔ان کو اپنے کام سے کام تھا ایک کرشماتی شخصیت تھے اس لیے سب ان سے متاثر تھے جس نے بھی ان کا نام لیا احترام سے لیا۔وہ مدرس زندگی تھے اپنے شاگردوں کی زندگی میں چراغ بن کیمحفوظ تھے۔سادہ مزاج اور حساس بہت تھے اپنے آپ کو بیڑ باڑسے محفوظ رکھے ہوۓ تھے۔اپنی زندگی قیمتی بناۓ نہ اپنا ایک منٹ ضائع کیا نہ شاگردوں کی ایک ساعت گنوائی اس لیے وہ سراپا عقیدت تھے ان کے وصال کے بعد شاگردوں نے ان کے لیے الفاظ کا جو نذرانہ پیش کیا رشک آیا کہ استاذ کتنا عظیم ہوا کرتا ہے۔
سراج صاحب میں انکساری بہت تھی ہر ایک سے تپاک سے ملتے احترام سے سنتے۔شاگردوں سے پیار تھا۔سٹاف کا کہتے ہیں کہ بڑا خیال رکھتے۔انہوں نے معلمی کا ثبوت انگریزی گرامر کی معتبر کتاب لکھ کے دی ہم اساتذہ کی عادت ہے کہ اپنے علم میں اضافہ کرنے کا نہیں سوچتے بس پاوں پھیلا کر گھوڑأ بھیج کر سوتے ہیں۔سراج صاحب معلمی کا معیار تھے۔باوفا تھییاری نبھانے میں سف اول میں ہوتے۔قران عظیم الشان کا گہرا مطالعہ تھا عبادات اور معاملات کو یکسان اہمیت دیتے۔شب خیز تھے ان کی زبان اور ہاتھ سے زرہ بھر بھی کسی کو تکلیف نہ تھی یہ مومن کی حقیقی صفت ہے۔سراج صاحب نے بھر پورزندگی گزاری۔میرے لیے بھائی جیسے دوست تھے۔۔مجھے لگتا تھا کہ ہمارے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔مجھے شکوہ ہے اس عظیم دل کی دھڑکنوں کو کیا ہوا۔۔میں ان کی کامیاب اپریشن کی خبر پڑھ کر سجدہ شکر میں گرا تھا۔۔پھر وصال کی جانکاہ خبر تھی۔۔میں ان کی پروموشن پر ان کو تہنیت بھیجتا پھر ریٹایرڈمنٹ پر ان کی خدمات پہ لکھتا۔ابو نے کیا سچ کہا تھا۔موت میں سراج صاحب پھر مجھ سے جونیئر ہوگیا۔۔۔ان کا کہنا تھا زندگی ناٹک ہے۔۔۔میں نے کہا تھا۔۔یہ ناٹک کا ایک سین ہے۔۔پھر کیا کیا سین دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔پھول تھا مرجھا گیا۔۔چاند تھا غروب ہوگیا۔۔۔سورج تھا ڈوب گیا۔۔دنیا کے مراحل سے درانا گزرے اللہ آخرت کے مراحل ان پہ آسان کر دے۔۔۔
أسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔۔۔۔
اللہ تیری قبر کو نور سے بھر دے۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



