چترال کے ایک دورافتادہ جعرافیاٸی لحاظ سے دلدلی سرزمین کشم کی خاک سے انسانی روپ میں ایسے ایسے موتی جنم لییکہ چترال کی تاریخ ان پر فخر کرتی ہے ان نامی گرامی ہستیوں کے بارے میں سننے کے بعد اگر کوئی ان کی جنم بونی کا دورہ کرے گا تو اقبال کے اس شعر کو سر دھن دھن کے پڑھتا جاۓ گا
جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہان پیدا
واقع مردان نمایان کے لیے جعرافیے کی کوئی رکاوٹ حیثیت نہیں رکھتی۔۔کشم کے عظیم سپوتوں نے ہر دور میں چترال میں اپنا لوہا منوایا ہے ایون کیمشہور گاٶں تھوڑیان دیہہ کے باشندوں کو بھی اپنے جد امجد کے کشم سے تعلق رکھنے پر فخر ہے۔۔کشم کے سپوتوں میں ظفر احمد چترال میں ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں اور ظفر ڈپٹی کے نام سے مشہور ہیں۔کسٹم کلکٹر محمد ولی،بابو راشداپنے زمانے کے بے مثل تیراک استاذ عبید اللہ،شیر نواز نسیم، استاذ عبد الماجد،استاذ میرزا علی شاہ،استاذ محمد نذیر،حاجی دوردانہ خان،۔۔۔۔ مہتر چترال ناصر الملک کی رضاعت یہاں پہ ہوئی۔محمد وزیر،چترال کی معروف شخصیت ملفت خان اور لوکل سیاست کے گرو ممبر مقدس خان کی جنم بومی یہی سرزمین ہے۔۔۔ان شخصیات میں سے ہر ایک پر کتاب لکھی جاسکتی ہے۔۔آج میں نے صابر شاہ بھائی کے ساتھ حاجی غلام نبی صاحب کے استانے پہ حاضری دی۔۔حاجی غلام نبی صاحب چترال کے ان باہمت سپوتوں میں شامل ہیں جہنوں نے ناقابل بیان مسائل اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے گاؤں سے نکل کر تعلیم حاصل کی حاجی غلام نبی صاحب ہائی سکول چترال سے 1960میں مڈل کے امتحان میں پورے ضلع میں اول آۓ۔۔ 1962 میں میٹرک کے امتحان میں پورے ملاکنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ہائی سکول چترال کے ارنیری بورڈ میں اپنا نام لکھوایا۔۔انہوں نے اسلامیہ کالج سے 1966 میں گریجویشن کیا اور کالج اف ایجوکیشن سے بی ایڈ کرنے بعد چترال آکر محکمہ تعلیم میں استاذ مقرر ہوۓ۔کچھ عرصہ آپ بطور ایس ایس ٹی پڑھاتے رہے پھر پروموشن لے کر ہیڈ ماسٹر بنے۔آپ بڑے نامی گرامی اداروں میں بطور ہیڈ ماسٹر مثالی کام کرتے رہے آپ کی انتظامی کارکردگی بطور مثال پیش کی جاتی تھی۔آپ محکمہ تعلیم میں اعلی انتظامی پوسٹوں پر بھی رہے وہاں پر آپ کی دیانتداری کاشہرہ رہا۔۔ حاجی صاحب کی ذات مرقع صفات ہے آپ کے شاگرد آپ کے طریقہ تدریس کے دیوانے ہیں۔ وہ بڑے بڑے عہدوں پہ فائز رہے ہیں لیکن ان سب کا ماننا ہے کہ انہوں نے سکول میں حاجی صاحب سے جو انگریزی ادب پڑھا وہی ان کو سی ایس ایس تک لے گیا خود حاجی صاحب جس استاذ سے متاثر رہے ہیں وہ آپ کے اسلامیہ کالج کے پروفیسر محفوظ جان ہیں جو اپنے زمانے میں ادب کی دنیا کے ایک حوالے ہیں حاجی صاحب محفوظ جان کی شرافت،اخلاق،اداب گفتگو اور محبت کو بھولینہیں۔۔حاجی صاحب ہر لحاظ سے بہترین استاذ رہیہیں۔وقت کی پابندی،خلوص سے محنت،کردار سازی میں کردار،بچوں کی ہمہ جہت تربیت اور رہنمائی ان کی ذات کا حصہ رہے ہیں۔۔آپ بڑے سنجیدہ،متین اور شائستہ ہیں آپ کا انداز گفتگو دل موہ لینے والی ہوتی ہے۔بارعب سریلی آواز ہے۔مدلل اور علمی گفتگو آپ کی شان ہے۔سنجیدگی آپ کے مزاج کا طرہ ہے۔آپ بڑے مذہبی واقع ہوۓ ہیں۔ ساری زندگی جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ان کے کردار کا کھراپن سب کے لیے مثال رہا ہے۔آپ قناعت،محنت،خوداری اور توکل کے دھنی ہیں بڑے بڑے عہدوں پر بھی آپ کا فقر نمایان رہا۔دھن دولت کی لالچ میں کبھی قدم نہیں ڈگمگاۓ۔منفرد اور اپنی مثال آپ رہے۔۔ ان کے کردار سے قرون اولا کے مسلمانوں کے کردار کی خوشبو آتی ہے۔حاجی غلام نبی معلمی کے حوالے سے ایک refrence ہیں۔ایک بے مثال معلم جو اصل معمار قوم ہیں۔جعرافیہ انسان کی صلاحیتیں کھا جاتا ہے۔۔حاجی صاحب کسی دوسرے ملک میں ہوتے تو انہیں کتنے انعامات سے نوازے جاتے ان کا طواف کیا جاتا۔۔وہ اپنے شاگردوں کے محسن ہیں چترال میں اس پسماندگی کے دور میں علم کا چراغ جلانے والے ہیرو ہیں انہوں نے چترال کے کئی دورافتادہ تعلیمی میں بھی کام کیا پیدل کئی کئی میل روزانہ سفر کرتے رہے۔ان کی عمر مبارک اسی سے اوپر ہے مہر صحت مبارک اچھی ہے۔۔زندگی قناعت اور توکل سے گزری ہے۔۔سادہ لباسی آپ کی شخصیت نکھارتی ہے۔مہمانوازی اور سخاوت مزاج میں رچی بسی ہے۔۔۔
تازہ ترین
- ہومکلرز آف چترال کی طرف سے مارخور رمضان فٹسال لیگ سیزن ون 2026 کا گرانڈ فائنل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری


