لوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے عوامی خدمت مرکز زرگراندہ میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین،ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شہریوں کے لئے سنہری موقع
تربیت بھی،،،، ہنر بھی

خواہشمند حضرات داخلہ لینے اور مزید معلومات کے لئے لوئر چترال ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول آفس عوامی خدمت مرکز زرگراندہ کا وزٹ کریں۔