بروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) بروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے سنیٹر محمد طلحہ محمود کی خصوصی ہدایت پر طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
بروغل ویلی یارخون لشٹ اپر چترال میں حالیہ برفباری اور برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ سنیٹر محمد طلحہ محمود نے اس صورتحال کا نوٹس کر چترال میں فاؤنڈیشن کے ذمہ داران متاثرین کو صورت حل سے نمٹنے کے لئیاحکامات جاری کردی۔ فاؤنڈیشن کے اہلکار ایمرجنسی کی بنیاد پر خشک راشن لے کر یارخون لشٹ اور بروغل کیلئے روانہ ہوگئے۔