چترال (نمائندہ چترال میل)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے آج جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری اور پودے لگانا سنت عمل ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نہ صرف اس کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی ہے بلکہ اپنے مبارک ہاتھوں سے پودے لگا کر اس کی اہمیت کو اپنے عمل سے اجاگر کیا ہے، اسلام کی نگاہ میں درختوں اور جنگلات کی اس قدر اہمیت ہے کہ خلافت راشدہ میں جب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے لشکر اسلام کو اسلام کی سرحدات کی طرف روانہ کیا تو اس بات کی بطور خاص تاکید فرمائی کہ سبزے اور درختوں کو مت اجاڑنا۔مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے عوام الناس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے اپنے پیروکاروں کی ذاتی اور انفرادی زندگی سے لیکر اجتماعی اور سماجی زندگی تک ہر ہر قدم پر رہنمائی کی ہے اور زندگی گزارنے کے طور و تہذیب بتلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور تہذیب کو اپنانے سے انسان کامل بن جاتا ہے اور وہ دنیا اور اس کی ہر چیز کیلئے نفع رساں بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے طورطریقوں اور سنتوں کے مطابق اپنی زندگی ڈھالیں تو ہمارا ہر قدم عبادت سے عبارت ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ماحول کی حفاظت،صفائی ستھرائی کی بڑی اہمیت ہے اور راستوں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ درختوں اور سبزے کی حفاظت کو بھی انسانیت کی مشترکہ ضرورت بتایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے دست مبارک سے شجرکاری فرمائی ہے، اس لیے ہم اگر شجر کاری کریں تو نہ صرف یہ کہ یہ ہمارے ماحول کیلئے فائدہ مند ہوگی بلکہ یہ عبادت میں بھی شمار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے مدینہ میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے باغ میں سینکڑوں پودے لگائے ہیں۔ اس لیے پودے لگانا اور درختوں کی حفاظت کرنا اسلامی تہذیب کا ورثہ ہے، نہ کہ جنگلات تباہ کرنا اور درختوں کی بے دریغ کٹائی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا حکومت اور عوام الناس دونوں کا فرض ہے۔ انہوں نے بذاتِ خود نصف درجن پودے لگانے کا بھی اعلان کیا اور نمازیوں سے بھی اپیل کی کہ ہر شخص کوشش کرے کہ سیزن میں ایک پودا اپنے کھیت، صحن یا گھر کے قریب کہیں بھی لگائے اور اس کی اچھی طرح حفاظت کرے۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے