گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی دو روزہ دورے پر لوئر چترال پہنچ گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی دو روزہ دورے پر لوئر چترال پہنچ گئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ سابق وزیر فضل الہی اور چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختوانخوہ ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات اور دیگر افسران نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی اپنے دورہ چترال کے دوران یونیورسٹی آف چترال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

لوئر چترال پولیس کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی کا دورہ چترال کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔