صحافی پر تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے چترال بونی روڈ پر مبینہ طور پر ناقص کام کی نشاندہی کرنے کے لئے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر کنسٹرکشن فرم کے کارندوں کی طرف سے سینئر صحافی گل حماد فاروقی پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں خامیوں اور نقص کی نشاندہی کرنا صحافیوں کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جس کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے رفیق کار صحافی پر تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی اور آئندہ ایسی حرکت کی جرات نہ ہوسکے۔