لوئر چترال پولیس کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس انسپکٹر ناصر اللہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ بکرباد پر ناکہ بندی کرکے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو موقع پر ٹریفک چالان کیا اور مسافروں سے لی گئی اضافی رقم ان کو واپس کردیا۔

اس کے علاوہ اورلوڈنگ کرنے پر متعدد ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان کیا گیا۔