بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی پی او چترال کی طرف سے پولیس نوجوان کو تعریفی سند و نقد انعام

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے احسن طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دینے اور ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر لوئر چترال پولیس کے جوان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

لوئر چترال پولیس اسپیشل برانچ کے جوان جو کہ سٹی بازار چترال میں ڈیوٹی پر تعینات تھا اس کو ڈیوٹی کے دوران ایک عدد بیگ ملا جس میں قیمتی سامان,زیورات اور رقم تھے۔

لوئر چترال پولیس کے جوان نے بیگ کے اصل مالک کو دھونڈ کر بیگ اس کو واپس حوالہ کیا۔

ایمانداری کی مثال قائم کرنے اور احسن ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے محمد الیاس کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ایمانداری سے اچھی ڈیوٹی کرنے والے افسران اور جوان لوئر چترال پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جن کی حوصلہ افزائی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔