پاکستان فوج کی جانب سے 153پی ایم اے لانگ کورس ریگولر کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

 

( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان فوج کی جانب سے 153پی ایم اے لانگ کورس ریگولر کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ آرمی سیلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے ریجنل انفارمیشن آفس ضلع بنوں کو موصول ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی میں 55% نمبر حاصل کرنے والے امیدواران جن کی عمریں 17سے 22سال کے درمیان ہوں پاک فوج کی آفیشیل ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk پر 19اکتوبر سے 17نومبر 2023ء تک رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج میں باقاعدہ مستقل کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے کا سنہری موقع ہے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاکراپنے بہترین مستقبل اور ملک کے دفاع کیلئے جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔