ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا دورہ لوئر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ضلع لوئر چترال کا دورہ کیا، لوئر چترال پہنچے پر ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان و دیگر پولیس آفسران نے آر پی او ملاکنڈ کا لواری ٹنل میں پر تپاک استقبال کیا، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے لواری ٹنل میں سیاحوں کے لئے بنائے گئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا وزٹ کیا اور سیاحوں کو دئیے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آر پی او ملاکنڈ کو ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے ٹورسٹ فیسلیٹیشن میں تعینات پولیس جوانوں کو چترال آنے والے سیاحوں کو مزید بہتر سہولیات دینے کے خاطر احکامات جاری کیں، انہوں نے مزید کہا کہ چترال اپنی منفرد ثقافت اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، چترال کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قانون پسند اور پرامن ہیں یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، چترال میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے میں خیبر پختونخوا پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ بعد ازیں انہوں نے پولیس اسٹیشن دروش کا وزٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے روزنامچہ، تھانہ ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک، سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھر پور قانونی معاونت کریں، ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی احکامات جاری کیں۔بعد ازیں انہوں نے لوئر چترال میں عوام کے سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں پر ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان کو خدمت مرکز میں عوام کو دئیے جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے ڈی پی او لوئر چترال کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز نہایت ایک اچھا اقدام ہیں جس میں ایک چھت کے نیچے عوام کو لائسنس، کلیئرنس سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات دئیے جا رہے ہیں۔ خدمت مرکز میں تعینات پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازیں آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفس بالاچ گئے جہاں انہوں نے ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال کے پولیس آفسران کے ساتھ میٹنگ کی، ڈی پی اُو لوئر چترال نے آر پی او ملاکنڈ کو ضلع چترال لوئر کے ثقافتی، جغرافیائی اور کرائم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی اُو ملاکنڈ نے میٹنگ میں شریک پولیس آفسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے اور اُن کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفسران اپنے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقا د کریں، تھانوں اور چوکیوں میں تعینات پولیس جوانان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔