منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حوالے ایک روزہ سیمنار

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ایس۔پی۔انوسٹگیشین آفس لوئر چترال میں منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی نسبت ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی سیمنار میں خصوصی طور پر شرکت کی۔جبکہ عدلیہ کی طرف سے سینئر سول جج چترال جناب محمد حیات, ایس۔پی انوسٹگیشین محمد ستار خان, ڈی۔پی۔پی ایاز زرین, ڈپٹی پبلک پراسیکوٹر محمد افضل تمام ایس۔ایچ۔اوز,تفتیشی آفسران اور ڈی ایس پی لیگل محسن الملک نے شرکت کی۔ سیمنار میں منشیات کے مقدمات میں جدید سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش کرنے ملزمان کو قرار واقعی سزاء دلوانے کی نسبت لیکچرز دی گئی۔نیز تفتیش میں موجود نقائص اور پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرکے انھیں ختم کرکے تفتیش کو مزید مو?ثر بنانے کی نسبت سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کئے۔تفتیشی آفسران نے تفتیشی امور میں درپیش مشکلات سے آگاہ کئے اور سوال و جواب کا ایک سیشین بھی ہوکر سیر حاصل بحث ومباحثہ کی گئی۔سیمنار کے اختتام پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے لہذا منشیات کے خلاف کاروائی اور تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اگر منشیات کیسز میں کوئی مسائل درپیش ہوں تو ان سے ہمیں آگاہ کریں ہم پولیس,عدلیہ اور پراسکیوشین مل بیٹھ کر اسکا حل نکالینگے۔چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ اس گھناوے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزاء دلوانے میں تفتیشی افسران اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروکار لائے۔