الخدمت فاونڈیشن سکول قتیبہ کیمپس دنین میں چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکالرشپ ”بی بی نور اسکالرشپ ” کا اجراء کیا جارہا ہے۔ اخلاق الدین پرنسپل

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) امریکہ میں کام کرنے والے اوژور چترال کا باشندہ نور الدین جلال کی طرف سے الخدمت فاونڈیشن سکول قتیبہ کیمپس (سابق قتیبہ پبلک سکول) دنین میں چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکالرشپ کا اجراء کیا جارہا ہے جس کی مالیت تین لاکھ پچیس ہزار روپے ہوگی میٹرک 2023کے امتحان میں سکول کے طالبات میں سب سے ذیادہ نمبر حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹ کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے دیا جائے گا جبکہ سیکنڈ پوزیشن ہولڈر ایک لاکھ روپے اور تھرڈ پوزیشن والے طا لبہ 75ہزار روپے کے حقدار ہوں گے۔ سکول کے پرنسپل اخلاق الدین نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایاکہ 1993ء میں اس سکول میں زیر تعلیم رہنے والے طالب علم نور الدین جلال نے گزشتہ مارچ کے مہینے میں سکول کا دورہ کرکے اپنی مرحومہ والدہ محترمہ بی بی نورکے نام سے ”بی بی نور اسکالرشپ ” کا سلسلہ شروع کرنے کے بارے میں اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ لانچنگ21مئی کو سکول میں ایک پروقار تقریب میں کیا جائے گا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی ذمہ داراں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نورا لدین جلال سکول ہذا کا سا بقہ طالب علم ہے جس کی طرف سے جاری کردہ اسکالرشپ کا یہ سلسلہ دائمی نوعیت کی ہے جوکہ ہمیشہ جاری رہے گا جس کے ذریعے وہ اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جوکہ ہر ہفتے کے پہلے دن کو وہ گاؤں سے سفر کرکے خود انہیں سکول چھوڑنے اور ویک اینڈ میں انہیں لینے یہاں آتی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ بی بی نور اسکالرشپ کی اجراء کے بعد الخدمت فاونڈیشن کی مرکزی قیادت نے بھی اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ پری پرائمری، پرائمری، مڈل اور ہائی کلاسوں کے ہوم امتحانات میں سب سے ذیادہ نمبر لینے والے طلباء وطالبات کو دئیے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ بی بی نور اسکالرشپ کا سلسلہ اس سال میٹرک کے امتحانات میں الخدمت فاونڈیشن سکول قتیبہ کیمپس کے پوزیشن ہولڈر طا لبات سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نور الدین جلال 17سال بعد چترال آئے تھے۔