چترال (محکم الدین) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا پہلا باضابطہ تعارفی اجلاس الیکشن کے بعد گذشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آل ایمپلائز کو آرڈیشن کونسل چترال کے صدر امیر الملک مہمان خصوصی تھے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر شکیل احمد نے چترال میں پی ڈبلیو ڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں سن کوٹہ کی آسامیوں پر بھرتی کو یونین کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ یہ چترال پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے اتفاق و اتحاد اور نئی کابینہ پر اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ شکیل احمد نے سن کوٹے پر چار افراد کی بھرتی پر منسٹر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب، سیکرٹری شہاب خٹک، چیف انجینئر زطارق خان،ایوب خان اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال مقبول اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ ان ہی اعلی شخصیات اور آفیسران کی مہربانیوں اور بھر پور تعان سے سن کوٹے پر چار امیدواروں کی تقرری ممکن ہوئی۔ جس کیلئے پی ڈبلیو ڈی لیبر کے تمام ممبران منسٹر اکبر ایوب اور دیگر آفیسران کی کامیابی و کامرانی کیلئے دُعا گو ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا۔ کہ آیندہ بھی پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے مسائل حل کرنے میں صوبائی منسٹر اور متذکرہ آفیسران بھر پور تعان کریں گے۔ مہمان خصوصی امیر الملک نے اپنے خطاب میں یونین کے صدر اور عہدہ داروں کو مبارکباد دی۔ کہ اُن کی کوششوں سے سن کوٹے پر نئے بھرتی ممکن ہوئے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یونین اختلافات کا شکار ہوئے بغیر اسی طرح اپنا اتحاد برقرار رکھا ۔ تو آیندہ بھی مسائل حل ہوتے رہیں گے۔ اس لئے یونین کے عہدہ دار باہمی اتفاق و اتحاد پر قائم رکھتے ہوئے اپنی مضبوطی پر بھر پور توجہ دیں۔ اور اپنے متعلقہ آفیسران کو اپنے مسائل کے حوالے سے بار بار آگاہ کرتے رہیں۔ تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں۔ انہوں نے اجلاس میں خاص مہمان کی حیثیت سے اُنہیں مدعو کرنے پر صدر لیبر یونین اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس سے سنیئر نائب صدر نور حسین خان، نائب صدر حکیم محمد، چیرمین شاکر الدین اور لیگل ایڈوائزر فضل حق نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



