چترال (محکم الدین) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) یونیسف کے تعاون سے یونین کونسل ایون کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں بچوں کی بہبود کیلئے کام کر ے گی۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ویلج کونسل آفس ایون میں چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ایس آر ایس کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر صلاح الدین صالح، و چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عباد، چیرمین وی سی ٹو ایون محمد رحمان، یوتھ کونسلر صہیب عمر، احسان اللہ اورسیکرٹری آصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز نے پراجیکٹ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے بتایا۔ کہ یہ پراجیکٹ سیلاب زدہ علاقوں کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے، ان کی خوابیدہ صلاحتوں کو ابھار نے، کسی بھی نفسیاتی و ذہنی تناو والے بچوں کو نفسیاتی معالج کی خدمات فراہم کرنے اور انڈور و اوٹ ڈور کھیلوں کے مواقع مہیا کرنے کے تناظر میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جو مقامی سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی ک کی زیر نگرانی یہ سہولیات حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بچوں کو رجسٹرڈکیا جائے گا۔ جبکہ کمیٹی کو اس سلسلے میں ٹریننگ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا۔ کہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا خود بچوں،ان کے والدین اور معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ وہ کسی بھی منفی سوچ اور فکر سے محفوظ رہیں۔ اور کار آمد شہری کی حیثیت سے اپنے لئے اور معاشرے کیلئے انجام دے سکیں۔ یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ دیہات ایون درخناندہ، کورو، کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں کام کرے گی۔
تازہ ترین
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد