چترال (محکم) دنیا کی قدیم تہذیب و ثقافت کی حامل مشہور سیاحتی کالاش وادی بمبوریت میں 3سے 5 فروری کیدوران پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے سہ روزہ کالاش سنو سپورٹس فیسٹول کی تیاریاں زورو شور سیجاری ہیں۔ جس میں برف پر کھیلے جانے والیکھیل اسکنگ، سنو بورڈنگ کے علاوہ مقامی روایتی کھیل ہیم غال(سنو گالف) تیر اندازی، تاکا جوک، انڈور گیم کیچے کے مقابلے ہوں گے۔ جبکہ ویلی کیکلچرل شو منعقد ہوں گے۔ یہ فیسٹول ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے اشتراک اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام و ایس آر ایس کے تعاون سے سپورٹس اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر نگرانی انجام پارہے ہیں۔ فیسٹول میں دلچسپی لینے والے ملکی و غیر ملکی سیاح، کھلاڑی اور شائقین شرکت کر رہے ہیں۔ اور ابھی سے وادی بمبوریت کے ہوٹلوں میں سیاحوں کی بکنگ اور آمد جاری ہے۔ ہوٹل ایسوی ایشن چترال اس فیسٹول کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئیرضاکارانہ طور 60 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح فیسٹول کے مقام پر ہیلتھ ک سہولیات اور ریسکیو کی خدمات لوگوں کو حاصل ہوں گے۔ ہفتے کے روز ٹی ایم اے ریسٹ ہاوس بمبوریت میں فیسٹول کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں ایک غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیسٹول کے آرگنائزرز، ویلج کونسل بمبوریت کے جملہ ممبران، مسلم و کالاش کمیونٹی کے سٹیک ہولڈرز، ہوٹل ایسو سی ایشن بمبوریت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اور ینگ سٹار کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئیجملہ امور زیر بحث آئے۔ اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا۔کہ فیسٹول کو بھر پور طریقے سے منا کر کامیاب کیا جائے گا۔ فیسٹول کے دوران کالاش و شیخان ٹریڈیشنل ہنڈی کرافٹس کے اسٹال لگائیجائیں گے۔ اور قدیم روایتی کھیلوں کو بھی ونٹر سپورٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں تمام سیا حوں سے فیسٹول میں ہوٹل ایسو سی ایشن کی طرف سے دی گئی رعایتوں سے فائدہ لینے اور وادی کے قدرتی نظاروں اور کلچر سے لطف اندوز ہونے کیلئے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔ واضح رہے۔ کہ کالاش وادیوں میں صدیوں سے قدیم کھیلو ں کے مقابلے ہر سال کئی دنوں تک جاری رہتے ہیں۔ جبکہ برف پر اسکینگ اور سنوبورڈنگ کے مقابلے پہلی مرتبہ منعقد کئے جارہے ہیں۔ کالاش سنو سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد سر مائی سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنیہیں۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے