چترال (نما یندہ چترال میل) ہفتے کی شام سے لواری ٹنل اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے اور موسم مزید یخ بستہ اور بارشوں کا مزیدامکان ہے، چترال پولیس کے مطابق تا حال لواری کی جانب سے چترال کی جانب ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی وچڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز اور عوام کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کے وقت سفرسیگریزکریے،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی ہدایت پر ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس کے نوجوانوں کو لواری ٹنل میں عوام کی مدد کیلئے ہاء الرٹ کیا گیا ہے، جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں، مزید برآں برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس روشن رکھ کر اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں،گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں،سفر سے پہلے گاڑی کیلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں جبکہ موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہنے کیلئے چترال پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں،لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یا پریشانی کی صورت میں مدد کے لئے پولیس ہیلپ لائن پر کال کریں،
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- ہومسٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
- ہوملوئر چترال پولیس میں مختلف مقامات کے ایس ایچ او ز کے تبادلے و تعینات
- مضامینداد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی