پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے زیر انتظام چترال اتالیق بازار میں پیپلز پارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے زیر انتظام چترال اتالیق بازار میں پیپلز پارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کے صدر محفل سلیم خان سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی خیبرپختونخوا اور مہمان خصوصی خالد پرویز چیرمین تحصیل کونسل دروش تھے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری قاضی فیصل، سینئر نائب صدر شریف حسین، تحصیل صدر عالزیب ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری نظار والی شاہ، مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز اور صدر محفل سلیم خان نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے شاندار الفاظ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک و چترال کیلئے خدمات کو سرہا۔ آخر میں صدر محفل سلیم خان نے شھید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان اور خصوصاً چترال کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کیا اور کہا کہ چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ہوئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سالہ صوبائی حکومت نے ھمارے غریب صوبے کے وسائل کو اپنے دھرنوں میں استعمال کرکے صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔ جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بیوقوف بنایا۔ اداروں کو متنازعہ بناکر نفرت پیدا کیا۔ انہوں نے مذید مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید بھٹو نے ملاکنڈ ڈویژن کو 50 سال کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا تھا اب معلوم ہورہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ چاہتا ہے۔ لہذا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کو اگلے 10 سالوں کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔چترال لویر اور اپر میں گندم اور آٹا کی شدید قلعت پیدا ہوا ہے۔لہذا مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری گوداموں سے لوگوں کو سبسیڈائزڈ ریٹ پر گندم اور آٹا بیلا تعطل فراہم کیا جائے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں عوام کو قطاروں میں کھڑا کرکے خوار نہ کیا جائے۔ بلکہ عوام کو وافر مقدار اشیاء خوردونوش فراہم کیا جائے۔لویر اور اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے بیلا تعطل بجلی فراہم کیا جائے۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹ کر پروگرام کا اختتام کیا گیا