چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے درمیان طے پاجانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں خواتین کی صنفی برابری کے سلسلے میں مسائل کو حل کرنے میں دونوں ادارے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے درمیان طے پاجانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں خواتین کی صنفی برابری کے سلسلے میں مسائل کو حل کرنے میں دونوں ادارے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار روم میں ہریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر حیات ایڈووکیٹ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر معروف سینئر وکیل اور صوبائی بار کونسل کے سابق رکن عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی شہریار بیگ بھی موجود تھے۔ ایم او یو کے مطابق پریس کلب میں قائم کی جانے والی ویمن رپورٹنگ ڈیسک میں شکایات درج کرنے والے گھریلو اور صنفی تشدد اور دوسرے مسائل کا شکار خؤاتین کو ریلیف فراہم کرنے میں ضرورت پڑنے پر ڈسٹرکٹ بار قانونی معاونت فراہم کرنے کی حامی بھرلی۔ اسی طرح آواز نسواں کو سوشل اور دوسرے میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے میں درپیش قانونی مشکلات کے حل میں وکلاء برادری کی جانب سے مناسب رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔ عبدالولی خان ایڈووکیٹ نے اس ایم او یو کا خیرمقدم کرتے ہوئے وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتیجے میں خواتین میں خودکشی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔