چترال ( نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے نومنتخب امیر مولانا جمشید احمد نے اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں سابق امیر ضلع مولانا رحمت اللہ اخونزادہ نے نومنتخب امیر سے دستور کے مطابق حلف لیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، جنرل سیکرٹری وجیہ الدین اور جے آئی یوتھ کے صدر جہانزیب احمد اور پارٹی کے دیگر رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مولانا جمشید نے جماعت اسلامی کو چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور پارٹی کے ورکرز ہر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تحریکی کام کے لئے تیاری کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق ہر دو سال بعد ضلعی امیر کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے جس میں ارکان ووٹ ڈالتے ہیں جن کی صوبائی دفتر میں گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس دفعہ ضلعی مجلس شورٰی نے ووٹ کے ذریعے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا جمشید احمد اور دروش سے تعلق رکھنے والا مولانا صلاح الدین کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا جن میں سے کسی ایک کو ووٹ دیا جانا تھا لیکن ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کا نام اس میں شامل نہ تھا۔ گزشتہ ماہ ووٹنگ کے عمل کے بعد نتیجے کا انتظار کیا جارہاتھا جبکہ عوامی حلقے اگلے سال عام انتخابات کے پیش نظر معفرت شاہ کی کامیابی کو یقینی قرار دے رہے تھے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔