آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے صحت مند خاندان پراجیکٹ کے تحت نو عمروں کے مراکزمیں رہنمائی کا کردار ادا کرنے والوں کی تربیت کاروں کے لئے اپرچترال اورلوئرچترال میں آٹھ زہ ورکشاپ گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے صحت مند خاندان پراجیکٹ کے تحت نو عمروں کے مراکزمیں رہنمائی کا کردار ادا کرنے والوں کی تربیت کاروں کے لئے اپرچترال اورلوئرچترال میں آٹھ زہ ورکشاپ گزشتہ روز منعقد ہوئی۔جس میں جنسی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے عمل کو تیز کرنے کے ذریعے صحت مند خاندانوں کی تشکیل میں مختلف امور اور مسائل کے بارے میں ماہرین نے اپنی اراء پیش کئے اور حاضریں سے مقامی ماحول کے مطابق فیڈ بیک حاصل کئے۔تربیتی ورکشاپ میں لوئراور اپرچترال کے 25 ایڈوالسنٹ فرینڈلی سنٹر زکے 25میل،25فیمل مینٹورزاورکمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔پروگرام کیسہولت کارشہزادی اسلم نے متوازن غذاکی اہمیت،آئرن کی کمی کی وجوہات،صحت بخش خوراک کی افادیت،صفی بنیادپرتشدد،نوبلوغت کے مراحل میں مسائل اورحل سمیت تولیدی اورکم عمری کی شادی کے اثرات پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ ریجنل کوارڈینٹر ایس ایم کے پراجیکٹ چترال شمیم اختر،سوشل موبلائزراے کے آریس پی چترال کاشف علی اوردوسروں نے کہاکہ اس پروجیکٹ میں عمر کے مطابق بچوں کو معلومات دی جاتی ہے ان کے نفسیاتی، سماجی اور ذہنی طرز پر آنے والے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے اور ان کے اند ر احساس کمتری کو دور کرکے احساس برتری پیدا کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اے کے آرایس پی صحت مندخاندان پراجیکٹ کے ذریعے شہری اور دیہاتی علاقوں میں تولیدی صحت کے معیار کو بہتربنانے،سماجی اوراقتصادی طبقے میں بنیادی صحت تک رسائی اوردسیتابی کوبہتربنانے میں مصروف عمل ہیں۔دیہاتی علاقوں میں تولیدی صحت اور زچہ و بچہ کی صحت کی سستی مصنوعات کی رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔شمیم اختر نے مزیدکہاکہ اے سی کمیٹی کے لئے اپراورلوئرچترال میں اعلیحدہ چارروزہ آگاہی تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاتھاجس میں اپراورلوئرچترال کل 45افرادنے شرکت کی۔ورکشاپ میں شرکاء کے صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے ناانصافیوں کاسوچ سمجھ کے ساتھ ختم کرنے کی آگاہی دی گئی۔
مقررین نے کہاکہ اس نوعیت کاسیشن پہلی بارعمل میں لایاگیاہے جس میں چترال کے دونوں اضلاع کے مختلف فرینڈلی ایڈوالسنٹ سنٹر(اے ایف سیز)کے مینٹورکوباہم مل بیٹھ کرایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنیاوراپنے خیالات کے اظہارکاموقع ملا۔شرکاء ورکشاپ نیسیشن کے انعقادکوسراہتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں مزید ایسے پروگرامزتشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ورکشاپس کے اختتام پر شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔