کالج کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک ماڈل ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔پروفیسر مسرت جبین

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نور افضل) گورنمنٹ گرلز کالج چترال میں یوم والدین منعقد کرکے کالج کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک ماڈل ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔ تقریب میں کالج کے طالبات کے فادرز اور سرپرست بڑی تعداد میں حاضر ہوئے جبکہ اس نوعیت کی گیدرنگ کالج کی قیام کے 21سال بعد پہلی مرتبہ منعقد ہورہی تھی۔پرنسپل نے کہا کہ طالبات کے والدین کی طرف سے مکمل تعاون کے بغیر اکیڈیمک پراگریس ممکن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالج انتظامیہ نے والدین اور سرپرستوں کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کرنے اور اس مضبوط تر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروفیسر مسرت جبین نے پردے کا مکمل اہتمام کرانے اور کالج کیمپس میں تعلیمی خلل کو روکنے موبائل فون سیٹ ساتھ لانے پر پابندی عائد کرنے اور امتحان میں نقل اور دوسرے ناجائز ذرائع کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کے حوالے سے والدین کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع فادرز نے کالج کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرنسپل نے تعلیمی معیار اور ڈسپلن کو خصوصی اہمیت دی ہے جس میں والدین ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔