وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر چترال سکاوٹس نے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی تقریبات کا اہتمام کرکے شایان شان انداز میں ملک کی گولڈن جوبلی منائی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر چترال سکاوٹس نے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی تقریبات کا اہتمام کرکے شایان شان انداز میں ملک کی گولڈن جوبلی منائی۔صبح کا آغاز چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور گرم چشمہ، دروش اور مستوج میں ونگ ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی سے ہوا جبکہ فرنٹئیر کور پبلک سکول کے چترال ہیڈ کوارٹرز، مستوج، گرم چشمہ میں واقع ایف سی پی ایس اور رام رام دامیل ویلی میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے جن میں طلباء طالبات نے رنگارنگ پروگرامات کے ذریعے اس دن کی اہمیت اور آزادی کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن کو ناقابل تسخیر قوت اور طاقت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ رامان لاسپور اور ارندو میں مقامی لوگوں اور چترال سکاوٹس کے پنشنروں کے درمیاں کھیلو ں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں لوگوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس دن کے حوالے سے چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور ونگ ہیڈ کوارٹرز میں بڑا کھانا کا بھی اہتمام کیا گیا۔