چترال (نما یندہ چترال میل)جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر انتظام آج پولو گراؤنڈ چترال میں ”عید ملن پارٹی” کے نام سے تقریب منعقد ہوئی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا عبدالاکبر چترالی، حاجی مغفرت شاہ، مولانا شیر عزیز، مولانا اسرار الدین الہلال وغیرہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے ریشن متاثرین کی بحالی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے سرد مہری اور غفلت پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علاؤہ ازیں اپر چترال اور علاقہ کوہ میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو جلد از جلد حل کرکے عوام الناس کی تکلیف دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں درج ذیل قراردادیں بھی منظور کرائی گئیں۔
1. یہ کہ ریشن متاثرین کی فوری بحالی اور پشتہ کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور اراضی دریا برد ہوچکے ہیں لہذا متاثرین کو فوری ادائیگی کے ساتھ پشتہ کی تعمیر میں تساہل سے کام لینے والا ٹھیکہ دار اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ داراں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
2. یہ کہ اپر چترال اور کوہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکے لوگوں کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے اور دو محکموں کی آپس کی چپقلش کی سزا عوام الناس کو نہ دی جائے۔
3۔ یہ کہ شندور فیسٹول میں کلاش بچیوں سے ڈانس کرانا نہ صرف شریعت اسلامی کے منافی ہے بلکہ چترالی ثقافت اور روایت کی رو سے بھی ایک مذموم فعل ہے۔ لہذا آئندہ اس طرح کی بے ہودگی سے مکمل گریز کیا جائے۔ علاؤہ ازیں شندور فیسٹول کی مد میں آنے والی رقم کے بندر بانٹ کی انکوائری کرکے اصل حقائق لوگوں کے سامنے لایا جائے۔
تازہ ترین
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومحکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
- ہومتھانہ لٹکوہ پولیس اہم کامیابی، ملزم کے قبضے سے 2 عدد (غیر قانونی اسلحہ) اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برامد
- ہوملوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی