آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری جمعرات کے روز ضلع کچہری کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال نوید اقبال نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لے لیاجن میں صدر فضل نبی، سینئر نائب صدر فاتح الرحمن، نائب صدر حاجی احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت حسین، فنانس سیکرٹری محمد زکریا، سیف الاسلام انفارمیشن سیکرٹری، سفیر اللہ پریس سیکرٹری اور کاشفہ بی بی آفس سیکرٹری شامل ہیں۔ اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اپنی تمام تر توانائی اپنی کمیونٹی کی خدمت پر صرف کریں گے اور مقدمہ لڑنے والے پبلک کی بہتر خدمت کرکے انہیں ریلیف پہنچانے کو اپنا شعار بنالیں گے۔ ایسوسی ایشن کے صدر فضل نبی نے کہاکہ بار اور بینچ کے درمیان تعلق کار کو بہتر بنانے میں سپورٹنگ اسٹاف کے کردار کو بہتر طور پر نبھانے اور جوڈیشنل ایمپلائز کو درپیش مسائل کو جوڈیشری کے نوٹس میں لانا ایسوسی ایشن کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ انہوں نے جوڈیشری کویقین دلایا کہ وہ انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں جوڈیشری کے عزت و ناموس پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ بار اور بینچ اگر گاڑی کے دو پہیے ہیں تو سپورٹنگ اسٹاف اس کے کل پرزے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی جوڈیشری میں سپورٹنگ اسٹاف کا کردار ہمیشہ سے مثبت رہا ہے اور مقدمہ لڑنے والے عوام کو بہتر خدمت کرنے اور بار اور بینچ کے درمیاں بہتر تعلق کار کے سلسلے میں قابل قدر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج حامد قاسم، سینئر سول جج ایڈمن غلام حامدد، سینئر سول جج جوڈیشل بشارت اور سول ججز بھی موجود تھے۔