عبدالحق نے جمعرات کے روز چمرکن وی سی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) عبدالحق نے جمعرات کے روز چمرکن وی سی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد باضابطہ طور پر جان شروع کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے انتخابات میں کامیابی دلا کر جو عزت دی ہے، ان شاء اللہ ان کی خدمت میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے اور تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقے کے عوام کی اور مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اور ہمدردوں سے گزارش ہے کہ اپنی خصوصی دعاؤں میں انہیں یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی مشوروں اور رہنمائی بھی فراہم کرتے رہیں۔