اخلاق احمد تریچمیر ڈرائیور یونین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ روز یونین کے ممبران نے عدم اعتماد کے ذریعے اسے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ محمد نا صرالملک

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) تریچمیر ڈرائیور یونین کے سابق نائب صدر محمد نا صرالملک، سابق جنرل سیکرٹری شاہ جلال، سابق تحصیل صدر اعجاز الدین نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق احمد تریچمیر ڈرائیور یونین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ روز یونین کے ممبران نے عدم اعتماد کے ذریعے اسے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اور وہ اب یونین کا کوئی عہدہ دار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یونین کے انتخابات کیلئے اعجازالدین کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔ جو کہالیکشن کی تکمیل تک اپنی ذ مہ داری نبھا ئین گے۔ اور الیکشن کے امیدوار پانچ جولائی 2022 تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اخلاق احمد کو ڈرائیور برادری نے مسترد کر دیا ہے اس لئے ان کا تریچمیر ڈرائیور یونین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی طرف سے خود کو یونین کا عہدہ دار ظاہر کرنا من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائیور یونین بے شمار مسائل کا شکار ہے اور ان ہی مسائل کے حل کیلئے اخلاق احمد کو بطور صدر منتخب کیا گیا تھالیکن وہ ان مسائل میں سے ایک بھی مسئلہ حل نہ کر سکا جس کی وجہ ڈرائیور برادری مزید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ اس لئے نئے صدر کا انتخاب انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔