چترال(نما یندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کی جانب سے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاوراورگورنمنٹ فنانس ڈیپارنمنٹ کی مالی تعاون سے ہسپتال سالڈویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پردوروزہ ورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی افس میں اختیام پذیرہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،نرسسز،پیرامیڈیکل اسٹاف، میڈیکل ٹیکنیشن کے علاوہ بی ایچ یو ہسپتال مروئے،کوغذی،ایون،بروزکیڈاکٹرحضرات اوردوسروں نے شرکت کی۔پروگرام سہولت کار گائینکالوجسٹ چلڈرن ہسپتال چترال ڈاکٹرارم حسین اور ڈاکٹر محمدشمیم نے شرکاورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اورمحکمہ صحت ہسپتالوں کا مضر صحت کو ڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے ایک مربوط پروگرام تشکیل دے رہاہے۔ورکشاپ میں کچرے کواکھٹاکرنے،اسے ترسیل کرنے،اس کے اجزاء کوالگ الگ کرنا،کچرے کی ری سائیکلنگ اورکچرے کی مقدارکوکنٹرول کرنے بارے میں تفصیلی آگاہی فرام کی گئی۔اس موقع پرشرکاء کوورکشاپ سے پہلے اورورکشاپ کے بعدٹیسٹ لے کران کے حاصل کردہ علم کوناپاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرمحمدشمیم نے کہاکہ ہم اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہے ہیں کہ سرکاری طبی عملے کوزیادہ سے زیادہ تربیت فراہم کی جاسکے تاکہ ہسپتالوں کے کوڑا کرکٹ کوصحیح طریقیسے تلف کرسکیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی منیجرنیشنل بینک لوئرچترال امجدعلی ثانی نے اپنے خطاب میں ڈی ایچ ڈی سی چترال کاشکریہ اداکیااورکہاکہ کچروں سے ماحول میں آلودگی کوبچانے کے لئے اورخاص کرہسپتالوں میں کچروں کی تلفی یاکنٹرول کے حوالے سے یہ بہت اہم نشست رکھی گئی ہے اورمیں تمام شرکاء سے اُمیدکرتاہوں کہ اس ورکشاپ کووہ اپنے روزمرہ کے کاموں کے دوران عمل میں لائیں تاکہ ہسپتالوں میں کچروں کوکم یاکنٹرول کی جاسکے۔اس موقع پر سپرڈینڈنٹ ڈی ایچ ڈی سی چترال شاکرالدین نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں جمع ہونے والے کچرے کومناسب اندازمیں ٹھکانہ لگانے کی ضرورت ہے اورکوڑاکرکٹ کوسائنسی اندازمیں حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق ری ئیکلنگ کرنے کے لئے متعلقہ اسٹاف کوتربیت حاصل کرناچاہیے۔ڈی ایچ ڈی سی چترال میں اپنے محدودوسائل کے اندرطبی عملوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاہے۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے