پاکستان نظریاتی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ چترال پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا ,

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان نظریاتی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ چترال پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا جس کی قیادت پارٹی کے سینئر نائب صدر محمد شفیق الاسلام کررہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبات پر مشتملپلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن میں ہالینڈ سے سفارتی سطح پر ملغون گستاخ کو سزا دینے، اقوام متحدہ میں ملغون گستاخ کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کرنے اور او آئی سی کااگلا اجلاس مسجد اقصیٰ میں منعقد کرنے کے مطالبات شامل تھے۔ مظاہر یں بعدازاں پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔