چترال(نما یندہ چترال میل) جامعہ چترال شعبہ تعلقات کی جانب سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کیلئے زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کا طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ حل ہوگیاہے۔پریس ریلیز کے مطابق اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرظاہرشاہ نے جملہ انتظامیہ، اساتذہ و طلبہ کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کاشکریہ ادا کیاہے جنہوں نے گذشتہ سال دسمبر میں سمری کی منظوری دیاتھا۔امسال جنوری میں نظرثانی شدہ پی سی ون منظور کیاگیاجس کی انتظامی منظوری فروری میں دی گئی اور گذشتہ دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے تجاویز کی اصولی تائید کے بعد فنڈز جاری کردئے۔پریس ریلیز میں حکمران جماعت اور اس سارے عمل میں خصوصی دلچسپی اور جہد مسلسل پروزیر اعلی کے خصوصی مشیر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ، خاتون سینٹر محترمہ فلک ناز کے ساتھ ساتھ سیاسی و اخلاقی تعاون کرنے پرتمام سیاسی جماعتوں اور چترال کے منتخب نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا گیاہے۔ مزید یہ کہ خصوصی دلچسپی سے سائٹ کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب ظہیر الاسلام،ضلعی انتظامیہ خصوصا سابق ڈپٹی کمشنر لوورچترال جناب حسن عابد، موجودہ ڈپٹی کمشنر لوور چتررال جناب انوارلحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ، چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ اور صوبائی سول سیکرٹیریٹ میں تعینات چترال سے تعلق رکھنے بیوروکریسی کے کردار کو بھی سراہا گیاہے۔ اس کے علاوہ مقامی عمائدین خصوصاً ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیاگیاہے جنہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ اس عمل کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔پریس ریلیز میں جامعہ چترال کے مسائل کوذاتی دلچسپی سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب داوٗد خان صاحب کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے جبکہ نامساعد حالات میں دن رات جانفشانی سے تمام مراحل سر کرنے پر جامعہ کے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے کردار کو بھی سراہاگیاہے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔